Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اقامہ ختم ہونے پر رشتے دار کے وزٹ ویزے میں توسیع ممکن‘ 

اقامہ ختم ہونے سے وزٹ ویزے کی سہولت ختم نہیں ہوگی- فوٹو ایس پی اے
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’قانونی طور پر مقیم غیرملکی اقامہ ختم ہونے پر بھی اپنے رشتہ دار کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے، اقامے کا ختم ہونا رشتہ دار کے وزٹ ویزے میں توسیع میں حائل نہیں ہوگا۔‘
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک مقیم غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ ان کا اقامہ ختم ہوگیا ہے کیا وہ ابشر سے اپنے مہمان کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتے ہیں؟
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مقیم غیرملکی اقامہ ختم ہونے پر اپنے کسی عزیز کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے- اقامہ ختم ہونے سے یہ سہولت ختم نہیں ہوگی۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ مقیم غیرملکی کی سعودی عرب واپسی کی شرط یہ ہے کہ ویزا (خروج وعودہ) موثر ہو۔ اقامے کی میعاد ختم نہ ہوئی ہواور پی سی آر سعودی عرب میں رجسٹرڈ ادارے سے حاصل کیے ہوئے ہو۔

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: