Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’وزٹ ویزے پر آنے والے قوانین و ضوابط کی پابندی کریں‘

وزٹ پر آنے والے ویزے کی مقررہ میعاد ختم ہونے کی پابندی کریں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے قوانین و ضوابط کی پابندی پر زور دیا ہے۔
محکمے کا کہناہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والے ویزے کی مقررہ میعاد ختم ہونے سے قبل توسیع کی پابندی کریں۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ ’وزٹ ویزے میں آن لائن توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ ابشر کے ذریعے توسیع ممکن ہے‘۔

محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے میں آن لائن توسیع کرائی جاسکتی ہے۔(فوٹو سوشل میڈیا)

’ وزٹ ویزے میں توسیع کے لیے ضروری ہے کہ اس کی باقی ماندہ میعاد سات دن یا اس سے کم ہو یا ویزے کی میعاد ختم ہوئے تین دن سے زیادہ نہ ہوئے ہوں‘۔
ایک شرط یہ بھی ہے کہ وزٹ ویزے پر آنے والا توسیع کی درخواست کے وقت سعودی عرب میں موجود ہو۔ ویزے میں توسیع کی فیس ادا کردی گئی ہو۔
 پاسپورٹ توسیع کے وقت موثر ہو۔ وزٹ ویزے پر آنے والے کے نام پر کوئی ٹریفک خلاف ورزی ریکارڈ نہ ہوئی ہو۔ اگر ہوگئی ہو تو اس کا جرمانہ ادا کردیا گیا ہو۔

وسیع اتنی ہی مدت کی جاسکتی ہے جتنی مدت کا وزٹ ویزا جاری ہوا ہوگا۔)(فوٹو سوشل میڈیا)

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ وزٹ ویزے میں توسیع کی درخواست دینے والا اور وزٹ ویزے پر آنے والا توسیع کی درخواست کے وقت زندہ ہو۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ’ وزٹ ویزے میں توسیع کی درخواست دیتے وقت اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ وزیٹر کے سعودی عرب میں داخل ہونے کے بعد کی تاریخ سے لیکر توسیع کی مدت سمیت مجموعی دورانیہ 180دن سے زیادہ کا نہ ہو۔ توسیع اتنی ہی مدت کی جاسکتی ہے جتنی مدت کا وزٹ ویزا جاری ہوا ہوگا۔
محکمہ پاسپورٹ نےمزید کہاکہ ابشر کے ذریعے وزٹ ویزے کے موثر ہونے اور اس میں توسیع کا اطمینان کرلیا جائے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی سے بچا جاسکے۔

 

شیئر: