Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ

’تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین تعاون اور "اوپیک پلس" معاہدے کی پابندی پر زور دیا گیا‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بات چیت کے دوران عالمی تیل منڈی کی صورت حال، اقتصادی نمو کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات کی اہمیت پر اتفاق کیا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے مابین  تعاون اور "اوپیک پلس" معاہدے کی پابندی ضروری ہے۔
اس کا مقصد تیل پیدا کرنے والے اور استعمال کرنے ممالک کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

شیئر: