Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصالحتی ادارے میں ملازمین کے سات ہزار سے زیادہ  مقدمات

تنازعات نمٹانے کی ساری کارروائی آن لائن ہوتی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے ریاض ریجن میں وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے ماتحت مصالحتی ادارے میں دو ماہ کے دوران سات ہزار سے زیادہ  ملازمین نے اپنے مقدمات پیش کیے ہیں۔
سعودی حکومت اجیروں کو آجروں کے ساتھ اپنے تنازعات طے کرانے کے لیے آن لائن درخواستیں پیش کرنے کی سہولت مہیا کیے ہوئے ہے۔
اس کے تحت فریقین کے لیے قابل قبول سمجھوتہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ معاملہ طے نہ ہونے پر مقدمہ لیبر کورٹ کے حوالے کردیا جاتا ہے۔  
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ریاض شاخ نے بتایا کہ آجر کے خلاف اجیر کے مقدمے کی پہلی پیشی کے 21 روز کے اندر مقدمہ ایسی صورت میں لیبر کورٹ بھیج دیا جاتا ہے جبکہ آجر کے ساتھ معاملہ طے نہ ہوسکے۔ 
وزارت افرادی قوت نے بتایا کہ دو ماہ کے دوران جو سات ہزار سے زیادہ تنازعات ریکارڈ پر آئے ان کا تعلق ملازمت کے معاہدوں، محنتانوں، حقوق، ڈیوٹی کے دوران زخمی ہونے کے واقعات، معاوضہ جات، برطرفی سے پیدا ہونے والے تنازعات سے تھا۔ 
یاد رہے کہ آجر اور اجیر کے دوران تنازعات نمٹانے کی ساری کارروائی آن لائن ہوتی ہے۔ وژن 2030  کے تحت وزارت افرادی قوت یہ سہولت آجروں اور اجیروں کو فراہم کیے ہوئے ہے۔

شیئر: