Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت افرادی قوت کی نئی ویب سائٹ

وزارت محنت اور وزارت شہری خدمات کے اکاؤنٹ الگ ناموں سے تھے۔ (فوٹو اخبار24)
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ  جمعہ 26 جون سے وزارت کی سرکاری ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور نیوڈومین (HRSD.GOV.SA) ہوگیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ  اس سے قبل سرکاری ویب سائٹ  (MLSD.GOV.SA) اور وزارت شہری خدمات کی ویب ڈومین (MCS.GOV.SA) پر چل رہی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس تبدیلی کا باعث یہ بتایا ہے کہ ماضی قریب تک منسٹری کا نام وزارت محنت و سماجی بہود ہوا کرتا تھا- اس کے دائرے میں نجی کمپنیاں اور ادارے آتے تھے-

وزارت سے رابطے میں آسانی کے لیے نیا اکاؤنٹ جاری کیا ہے۔(ٹوئٹر سکرین شاٹ)

یادر ہے کہ  شامی فرمان جاری کرکے وزارت شہری خدمات کو بھی جو وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے معاملات دیکھتی تھی وزارت میں شامل کردیا گیا ہے۔ اب اس وزارت کانام وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود ہے۔
ایک عرصے سے وزارت محنت و سماجی  بہبود اور وزارت شہری خدمات کے اکاؤنٹ الگ الگ ناموں سے تھے۔ وزارت نے یکسانیت پیدا کرنے اور وزارت کا دائرہ وسیع ہوجانے کے بعد مختلف اداروں سے  تعلق رکھنے والوں کو وزارت سے رابطے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے نیا اکاؤنٹ جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ ’ڈومین کی تبدیلی’ کے لیے وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کے اکاؤنٹس بدلنا ضروری ہوگیا تھا تاکہ یہ تبدیلی وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے نیو ڈومین سے ہم آہنگ ہوسکے۔

شیئر: