Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اور عرفات دنیا کے گرم ترین مقامات 

درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی ماہر موسمیات اور قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے  پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دنیا کے گرم ترین  مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابقعبداللہ المسند نے بتایا کہ بدھ 14 اکتوبر کو دنیا کا گرم ترین مقامات عرفات اور جدہ ہیں- جہاں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ  ریکارڈ کیا گیا۔  
علاوہ ازیں آسٹریلیا میں بھی دو مقام ایسے ہیں جہاں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  

 ینبع دنیا کا چھٹا گرم ترین شہر ہے۔(فوٹو اخبار 24)

المسند نے کہا کہ ینبع دنیا کا چھٹا گرم ترین شہر ہے۔ جہاں درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔  
انہوں نے مزید بتایا کہ  بدھ  کو مملکت میں صبح  28 مقامات پر درجہ حرارت کم رہا۔ ابہا، خمیس مشیط اور بیشہ میں درجہ حرارت کم رہا- ابہا میں 11.8 سینٹی گریڈ، خمیس مشیط میں 13.4 سینٹی گریڈ اور بیشہ میں 13.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت رہا ہے۔ 

شیئر: