Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود کا سعودی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے رابطہ

انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: وزارت خارجہ پاکستان)
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینیئرعبداللہ عامر السواحہ سے ویڈیو کال پر رابطہ کیا ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کا حوالہ دیا جو دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبدوں میں بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کی بنیاد ہے۔

دونوں ملکوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی ہے (فوٹو: وزارت خارجہ پاکستان)

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی ہے جو جدید ڈیجیٹل دور کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ  پاکستان اور سعودی عرب دونوں کی ڈیموگرافی میں نوجوانوں کی تعداد نمایاں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شعبے میں باہمی تعاون کو بڑھانے اور دنوں ملکو ں کے درمیان تعلقات  میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے جو دونوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتی ہے۔

دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

سعودی وزیر کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے بھی گرمجوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو قریبی برادر ملک قرار دیا۔
دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

شیئر: