Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز، خواتین نمازیوں کے لیے انتظامات

مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں اتوار 18 اکتوبر سے محدود عمرے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا۔ مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خواتین زائرین اور نمازیوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
مسجد الحرام میں نمازی خواتین کی عبادت کے لیے جگہیں مختص ہیں جنہیں مصلی النسا کہا جاتا ہے۔ 
سبق ویب کے مطابق سربراہ انتظامیہ ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ  خواتین کے لیے انتظامات عمرہ پروگرام کے دوسرے مرحلے کی شروعات کے تناظر میں کیے گئے ہیں۔
عمرے کی ادائیگی کے ساتھ مسجد الحرام میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا اجرا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حرم مکی کی 75 فیصد گنجائش کے مطابق اجازت نامے جاری کیے جا رہے ہیں۔ 
ڈاکٹر الانعود بنت خالد نے بتایا کہ مسجد الحرام میں عمرہ اور نماز کے لیے آنے والی خواتین کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام حفاظتی تدابیر مکمل ہیں۔ خواتین کےلیے نماز کے لیے مخصوص مقامات احتیاطی تدابیر سے آراستہ ہیں۔
یاد رہے کہ محدود عمرہ پروگرام کا دوسرا مرحلہ اتوار 18 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ اس میں دو لاکھ بیس ہزار عمرہ زائرین اور 5 لاکھ 60 ہزار نمازی مسجد الحرام پہنچیں گے۔ 
مقدس مساجد کی انتظامیہ کے مطابق دوسرا مرحلہ  14 روز تک جاری رہے گا۔ 
 دوسرے مرحلے کے تحت ہر روز چالیس ہزار نمازی اور 15 ہزار عمرہ زائر مسجد الحرام پہنچیں گے اور یہ حرم مکی کی کل گنجائش کا 75 فیصد ہوں گے۔ 

شیئر: