Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز دوسرے دن بھی 400 سے کم

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 202 ہو گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی ہوئی ہے۔ اتوار کو دوسرے دن بھی 400 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
 وزارت صحت کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 348 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 42 ہزار 202 ہو گئی ہے۔
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 373 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 28 ہزار 538 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 479 رہ گئی ہے(فوٹو ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 20 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 185 ہو چکی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 479 رہ گئی ہے جن میں سے 825 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 73 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 ینبع 32، ریاض 25، بریدہ 19، مکہ 17، المبرز 15، جدہ 13، عنیزہ 12، خمیس مشیط 7 ، عرعر7 ، الخرج7، حائل 6 اور الھفوف میں 4 کیسز کا پتا چلا ہے۔

کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے(فوٹو العربیہ)

اعداد و شمار کے مطابق 21 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 10 شہروں میں 2، 2 اور 8 شہروں میں 3،3 جبکہ 3 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: