Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السعودیہ پر بکنگ منسوخ، ٹکٹ کی رقم کب واپس ملے گی؟

رقم کی واپسی کی درخواست کے بارے میں ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں
سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے ریزرویشن کی منسوخی پر ٹکٹ کی رقم کی واپسی کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ سے ایک شخص نے استفسار کیا تھا کہ اس نے ابہا سے ریاض کا ٹکٹ خریدا تھا، بکنگ منسوخ کرانی پڑی۔
السعودیہ نے پیغام بھیجا کہ ٹکٹ کی رقم اکاؤنٹ میں بھیجی جا رہی ہے۔ ایک ہفتہ ہوگیا ہے مگر ابھی تک اکاؤنٹ میں کوئی رقم نہیں آئی۔
السعودیہ کے العنایہ الضیوف اکاؤنٹ پر اس کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی مسافر کیش یا سداد کے ذریعے ٹکٹ خریدتا ہے تو رقم تین دن سے اکیس دن کے اندر واپس بھیج دی جاتی ہے۔
اگر کریڈٹ کارڈ سے ٹکٹ کی رقم ادا کی گئی ہو تو ایسی صورت میں 45 دن کے اندر رقم واپس کردی جاتی ہے۔  
بیان میں السعودیہ نے مزید کہا کہ رقم کی واپسی کی درخواست کے بارے میں ویب سائٹ سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔  

شیئر: