Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات 22 اکتوبر کو ملک میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
دن کے وقت مکہ اور مدینہ کے درمیانی علاقے غبار آلود ہوجائیں گے اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوگا تاہم مملکت کے دیگر علاقوں کا موسم مستحکم ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بحیرہ احمر میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال مشرق کی طرف 36 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج عرب میں ہوائیں شمال مغرب سے شمال کی جانب 36 کلو یٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔ خلیج عرب میں لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی اٹھیں گی۔ 
محکمہ موسمیات کے ماتحت قومی مرکز کے چیئرمین ایمن غلام نے بتایا کہ موسم کے حوالے سے محتاط اندازوں کی بنیاد پر پیش گوئی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے خارجی رپورٹوں پر توجہ نہ دی جائے۔

شیئر: