Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سمیت کئی علاقے گرد آلود ہواوں کی زد میں

شہری دفاع نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر کی پابندی کےلیے کہا ہے۔ ( ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعے کو ریاض، قصیم، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، مشرقی ریجن کے شمالی علاقوں، جدہ اور جازان کو جوڑنے والی شاہراہ  گرد آلود ہواوں کی زد میں ہے جبکہ جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بحیرہ احمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی طرف ہے- فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹر تک ہے۔ رات کے وقت ہواؤں کا رخ شمال مشرق سے جنوب کی طرف مڑ جائے گا جبکہ فی گھنٹہ انتہائی رفتار 38 کلومیٹر ہوگی۔
محکمہ شہری دفاع نے نجران کے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مستحکم موسم کے دوران احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔

جازان میں گرد آلود ہواؤں کے بعد  بارش شروع ہو رہی ہے۔(فائل فوٹو سبق)

خصوصا دمے کے مریض اور شاہراہوں کے مسافر احتیاط برتیں۔ نجران میں حد نظر محدود ہوگئی ہے۔ اس کی تین کمشنریوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔ 
جازان سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق گرد آلود ہواؤں کے بعد متعدد کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہو رہی ہے۔ 
باحہ شہر اور اس کی 4 کمشنریوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں۔ جہاں اب بارش ہورہی ہے۔ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ  بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا- 

شیئر: