سعودی عرب میں شمالی جدہ کے کنگ عبدالعزیز روڈ پر ’کرۃ ارضیہ‘ چوک کے قریب واٹر ٹینکر تین گاڑیوں پر الٹ گیا۔ دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ٹرک کے الٹنے سے بعض مسافر گاڑیوں میں پھنس گئے۔ شہری دفاع کی امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرکے انہیں گاڑیوں سے نکالا۔

عاجل ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر کی ٹیمیں بھی حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثےمیں دو افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ دو کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد کے فارغ کردیا گیا۔ ہلال احمر کی چار ٹیمیں امدادی کارروائی کے لیے موجود تھیں۔

جدہ میں ہلال احمر کے ترجمان عبداللہ ابوزید نے بتایا کہ ہلال احمر کی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پرہسپتال پہنچایا-