Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ٹرک پل سے نیچے جا گرا ، ڈرائیور ہلاک

حادثہ الشرائع اور مشاعر مقدسہ کی کراسنگ پر حادثہ پیش آیا۔(فوٹو اخبار24)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں ٹرک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر شاہ فیصل پل سے نیچے جا گرا۔ خوش قسمتی سے اس وقت کوئی گاڑی یا راہگیر نہیں تھا۔
 ویب نیوز سبق کے مطابق حادثہ الشرائع اور مشاعر مقدسہ کی کراسنگ پر حادثہ پیش آیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی نعش ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کردی گئی۔
ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جائے حادثہ پر رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کو بحال کردیا بعدازاں متاثرہ ٹرک کو لوڈر کے ذر یعے جائے وقوعہ سے ہٹاکر روڈ کھول دیا گیا۔
حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ٹریفک پولیس اور دیگر ادارے اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔

شیئر: