Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی

وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی دارالحکومت ریاض میں پولیس نے ماسک کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔  
ریاض پولیس نے شہر کے بازاروں اور پبلک مقامات پر چھاپے مار کر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی جو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کررہے تھے۔

پبلک مقامات پر حفاظتی ماسک  کی پابندی کرائی گئی۔ ( فوٹوسوشل میڈیا)

المرصد ویب سائٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے سنیپ چیٹ ایپلی کیشن پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفاظتی ماسک نہ پہننے والے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف ریاض میں کارروائی کی جا رہی ہے۔
ریاض پولیس نے ماسک  پہنے بغیر سامان فروخت کرنے والے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کا ریکارڈ تیار کیا جبکہ پبلک مقامات پر کئی سعودی شہریوں کو روک کر ان کے قومی شناختی کارڈز کے فوٹو لیے اور انہیں حفاظتی ماسک  کی پابندی کرائی۔ 

شیئر: