Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کورنیش پر ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی

جدہ پولیس شہر کے دیگر علاقوں میں بھی گشت کر رہی ہے۔ ( فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے شہرجدہ میں پولیس نے سی فرنٹ اور کورنیش واکنگ ٹریک پر اجتماع کی خلاف ورزی اور حفاظتی ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
 کورنیش پر تفریح کے لیے آنے والے ماسک پہنے بغیر گھوم رہے تھے جبکہ سماجی فاصلے کی پابندی بھی نہیں کی جا رہی تھی۔ 

کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے ( فوٹو: سبق)

 سبق اور اخبار 24 کے مطابق جدہ پولیس کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سی فرنٹ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں  چوبیس گھنٹے گشت کر رہی ہے۔ 
جدہ پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو ایس او پیز جاری کیے ہیں ان پر عمل درآمد ہر حال میں کرایا جائے گا۔ 

ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: سبق)

وزارت صحت کی جانب سے جاری ایس او پیز کے مطابق ماسک کا استعمال لازمی ہے کیونکہ اس سے نہ صرف خود بلکہ دوسرے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
قانون کے مطابق ماسک استعمال نہ کرنے والوں پر ایک ہزار ریال جرمانہ کیا جاتا ہے۔ 

شیئر: