Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیلامی میں عقاب فروخت کرکے تین لاکھ 61 ہزار ریال کما لیے

فروخت کیے گئے شاہین کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 16 انچ اور وزن 1100 گرام تھا (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے نوجوان رازق رزق اللہ الحسنانی نے اتفاقیہ طور پر عقابوں کی نیلامی میں اپنا عقاب فروخت کرکے تین لاکھ 61 ہزار ریال کما لیے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق 35 سالہ نوجوان نے کہا ہے کہ ’میں نے عقابوں کو شکار کرکے فروخت کرنے کا ہنر اپنے بھائی عبدالرازق کے ساتھ والد سے سیکھا جب میری عمر 6 سال تھی‘۔ 

 

’میں نے اب تک کئی عقاب شکار کرکے فروخت کیے مگر مہنگا ترین عقاب 5 ہزار ریال سے زیادہ نہیں تھا۔‘ 
’سنیچر کے دن نیلامی میں اپنا نیا عقاب فروخت کے لیے پیش کیا تو آدھے گھنٹے کی بولی کے بعد اسے تین لاکھ 61 ہزار ریال میں فروخت کر دیا گیا۔‘
’یہ عقاب المجیرمہ نامی علاقے سے شکار کیا گیا تھا، اب دوبارہ اسی علاقے میں کسی دوسرے قیمتی عقاب کو شکار کرنے کی کوشش کروں گا۔‘
جو عقاب فروخت کیا گیا وہ شاہین نوعیت کا تھا، اس کی لمبائی 15 انچ، چوڑائی 16 انچ اور وزن 1100 گرام تھا۔ 
عقاب کو صالح المطیری نامی شخص نے خریدا ہے۔ 

شیئر:

متعلقہ خبریں