Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عقاب میلے میں تین ہزار عقاب شامل

میلے کا اہتمام سعودی فالکنز کلب کی زیرسرپرستی ہو رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے علاقے حفرالباطن میں سعودی عقاب میلے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، اس میلے میں 3000 سے زائد عقابوں کی شمولیت متوقع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق حفرالباطن میں سعودی فالکنز کلب کی زیر سرپرستی عقاب میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
آرگنائزنگ کمیٹی نے دس روزہ فیسٹیول کو دو مراحل میں تقسیم کیا ہے۔
پہلے مرحلے میں تین ہزار سے زیادہ عقاب میلے میں لائے جائیں گے۔

عقاب میلے کا دوسرا مرحلہ 27 سے 29 فروری تک ہوگا۔ (فوٹو عرب نیوز)

عقاب میلے کے دوسرے مرحلے میں 27 تا 29 فروری مختلف نوعیت کے ثقافتی اور تفریحی پروگراموں کے ساتھ کھانے پینے کے سٹال لگائے جائیں گے۔
شہزادہ منصور بن محمد  بن سعد نے کہا ہے کہ عقابوں کے شائقین کے لیے سعودی عرب کے علاقے حفرالباطن میں ایک ایسے عقاب میلے کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں عقابوں سے متعلق ہر قسم کی معلومات اور سہولیات موجود ہوں گی۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: