Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیسرے کنگ عبدالعزیز عقاب میلہ کے لیے فالنکز کا اندراج

مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے 25 اکتوبر سے رجسٹریشن شروع ہوگی۔(فوٹو واس)
سعودی فالکنز کلب نے تیسرے  کنگ عبد العزیز عقاب میلہ  میں "الملہوا"  اور "المازین" کے ناموں سے عقابوں کے مقابلے کرانے کے لئے  فالنکز کے اندراج کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مقابلوں میں حصہ لینے والے عقابوں کے اندراج کے لیے 25 اکتوبر سے پورے سعودی عرب میں رجسٹریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے مشرقی شہر دمام میں 25 اور26 اکتوبر کو ، حفر الباطن میں 28 اور29 اکتوبر ، سکاکا  میں یکم نومبراور2 نومبر، ینبع  میں 4 اور5 نومبر جب کہ جدہ میں رجسٹریشن 7 اور8 نومبر کو ہوگی۔

عقاب میلہ میں "الملہوا"  اور "المازین" کے ناموں سے مقابلے کرائے جائیں گے۔(فوٹو واس)

ریاض میں رجسٹریشن 6 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ سلسلہ 21 نومبر تک جاری رہے گا۔
سعودی فالکنز کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقامی نسل کے ان خاص پرندوں کو "الملہوا"  اور "المازین" نام کے دونوں حتمی راونڈز میں حصہ دیا جائے گا۔
یہ مقابلے ان شاہینوں کی مقامی طور پر فارمنگ کو فروغ دینے کے لیے منعقد کرائے جا رہے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: