Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 400 سے زیادہ

ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار47 ہو گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں بدھ کو اضافہ ہوا ہے۔ 400 سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق ’بدھ 28 اکتوبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 416 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار47 ہو گئی ہے۔‘
 سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 433 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 32 ہزار 550 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 433 افراد صحت یاب ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 348 ہو چکی ہے۔‘
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 8 ہزار 149 رہ گئی ہے جن میں سے 769 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 76 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 ریاض 49، مکہ 47، العقیق 19، خمیس مشیط 19، دمام 15، جدہ 10، حائل 9، وادی الدواسر 9، المبرز 8، اور الھفوف میں 8 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 22 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 5 شہروں میں 2، 2 اور 10 شہروں میں 3, 3  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: