Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں نئے پل کا افتتاح جمعرات کو

مکہ کے میئر انجینیئر محمد القویحص پل کا افتتاح کریں گے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں مکہ مکہ کے میئر انجینیئر محمد القویحص جمعرات کو عبداللہ العریف سٹریٹ اور قدیم جدہ روڈ چوراہے کے پل کا افتتاح کریں گے۔
عاجل ویب سائٹ کے  مطابق سیکریٹری میئر انجینیئر زہیرسقاط نے بتایا کہ چوراہے کا پل 750 میٹر لمبا اور 17 میٹر چوڑا اور دو رویہ ہے۔ آنے جانے والے راستوں کے دو ٹریک ہیں۔ پل حسین عرب سٹریٹ سے لے کر سرکلر روڈ تھری تک چلا گیا ہے۔ یہ مکہ مکرمہ کا اہم پل ہوگا۔  
مکہ مکرمہ محکمہ ٹریفک کے اہلکار پل کے افتتاح کے بعد ٹریفک کا نیا نظام نافذ کریں گے۔ 

مسجد الحرام جانے والے قدیم مکہ روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہوجائے گا۔ (فوٹو عاجل)

 انجینیئر زہیر سقاط نے بتایا کہ اس پل کے باعث مسجد الحرام جانے والے قدیم مکہ روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہوجائے گا۔ چوراہوں کی پابندی ختم ہوجائے گی۔ حاجی، معتمر اور مقامی شہری آسانی سے مسجد الحرام آجاسکیں گے۔ 
یاد رہے کہ مکہ میونسپلٹی نے اس ہفتے الھجرۃ مارکیٹ سے متصل مدینہ منورہ چوراہے والے پل کا افتتاح کیا ہے۔
میونسپلٹی کے ماتحت تعمیرات و اصلاح و مرمت کی ایجنسی مکہ میں راستوں کا نیٹ ورک بہتر بنا رہی ہے اور س حوالے سےعصری تقاضے پورے کررہی ہے۔ 

شیئر: