Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ میں گرد آلود ہوائیں متوقع

گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعرات کو رات بھر اور صبح سویرے مشرقی ریجن میں دھند چھائی رہے گی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں شمال سے شمال مغرب کی جانب 35 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ جنوبی علاقوں میں ہوا کی فی گھنٹہ رفتار 45 کلو میٹر تک ہوگی۔ لہریں ڈیڑھ میٹر تک اونچی ہوں گی تاہم جنوبی علاقے میں ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔ 

باحہ اور عسیر ریجنوں میں بدھ کو بارش ہوتی رہی( فوٹو عاجل)

دوسری جانب ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے کہا ہے کہ سردی کا حقیقی موسم سات دسمبر کو شروع ہوگا اور 19 مارچ 2021 تک چلے گا جبکہ کرہ ارض کے نصف شمالی علاقوں میں 21 دسمبر سے اس کی شروعات ہوگی- 
 بدھ کو باحہ اور عسیر ریجنوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوتی رہی۔ باحہ میں بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا جبکہ عسیر ریجن کی المجاردہ، بارق اور محایل کمشنریوں میں شام چھ بجے تک بارش ہوتی رہی۔ 

شیئر: