Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سمیت کئی علاقوں میں بارش اور گرد آلود ہوائیں

شہری دفاع نے خراب موسمی حالات باعث احتیاط کی ہدایت کی ہے( فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے  8 علاقوں میں جمعرات کو گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ کہیں موسلا دھار اور کہیں درمیانے درجے اور بعض مقامات پر بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق نجران، جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور ان کے ساحلی علاقے بارش کی زد میں رہے جبکہ مدینہ منورہ، تبوک اور ریاض کے جنوبی و مغربی علاقوں میں بھی گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش کی اطلاعات ہیں۔ 
جازان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جازان شہر اور اس کی کمشنریوں میں بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر پر موسلادھار بارش ہوئی ہے(فوٹو عاجل)

بعض مقامات پر درمیانے درجے اور دیگر جگہوں پر موسلادھار بارش ہوئی ہے ۔جگہ جگہ سیلابی صورتحال ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہے گا۔ 
محکمہ شہری دفاع نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے لیے مقرر احتیاطی تدابیر کی پابندی کریں۔ خصوصا نشیبی علاقوں میں خیمے لگانے اور وادیوں سے گزرنے سے گریز کیا جائے۔

شیئر: