Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 435 کیسز ، 15 اموات

کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب میں کورونا کے مزید 435 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وبائی مرض سے ایک ہی دن میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔
مملکت میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 482 تک پہنچ چکی ہےـ سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 اکتوبر کو سب سے زیادہ مریض مدینہ منورہ میں رہے جن کی تعداد 47 تھی جبکہ مکہ مکرمہ میں اور ریاض میں مریضوں کی تعداد 46 ، 46 رہی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 455 افراد صحتیاب ہونے کے بعد مملکت میں اب تک اس مرض سے شفایاب ہونے والے کی تعداد 3 لاکھ 33 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اب تک کووڈ 19 سے 5 ہزار 363 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا میں مبتلا 8 ہزار 114 افراد کی حالت بہتر ہے جبکہ 776 مریضوں کو ان کی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہےـ

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مدینہ منورہ میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی (فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کے مطابق ینبع میں 33 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ خمیس میشط میں 26 ، الھفوف اور حائل میں 19 ، 19 ، دمام اورعرعر میں 11 ، گیارہ ، جدہ میں 10 ، جازان میں 9 ، المبرز اور بریدہ میں 8 ، آٹھ ۔
عنیزہ ، طائف اور المجمعہ میں مریضوں کی تعداد 7 ، ساتھ رہی جبکہ جبیل میں 6 ، وادی الدواسر اور یدمہ ، العیص میں 5 ، پانچ افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاو اور اسے پھیلنے سے روکنے کےلیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے جن میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: