Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی فرانس میں چرچ پر حملے کی مذمت

فرانس کے شہر نیس میں ایک شخص نے چاقو سے وار کر کے تین افراد کو ہلاک کیا۔ فوٹو: عرب نیوز
سعودی عرب نے فرانس کے شہر نیس میں چرچ کے قریب حملے کی مذمت کی ہے۔
جمعرات کو فرانس کے جنوبی شہر نیس میں کیے گئے اس حملے میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ 

 

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے واضح الفاظ میں نوٹرا ڈیم باسیلیکا چرچ اور اس جیسے دیگر شدت پسند حملوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تمام مذاہب کی تعلیمات اور انسانی اعتقادات کے خلاف ہیں۔
وزارت نے اپنے بیان میں نفرت، تشدد اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے افعال کو مسترد کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے متاثرین کے اہل خانہ، فرانسیسی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسلم ورلڈ لیگ نے بھی فرانس میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

شیئر: