Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینٹل میڈیسن میں ایوارڈ جیتنے والی پہلی سعودی خاتون  

ایوارڈ امریکی سوسائٹی آف کمیونٹی ڈینٹسٹری  نے پیش کیا ہے (فوٹو، ٹوئٹر)
آلا قاری پہلی سعودی خاتون جس نے اے پی ایچ آئی ڈی سے ڈینٹل میڈیسن میں ایوارڈ جیت لیا ۔
مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی کی سکالر خاتون ڈاکٹر آلا قاری نے  امریکہ میں کمیونٹی ڈینٹسٹری کے شعبے میں  لیویسیٹ ایوارڈ جیت لیا- 
یہ ایوارڈ امریکی سوسائٹی آف کمیونٹی ڈینٹسٹری اے پی ایچ آئی ڈی  نے پیش کیا ہے- آلا قاری یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر آلا قاری نے ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ سرکاری سکالر شپ پر بیرون مملکت تعلیم حاصل کرنے والے سعودی  سکالرز کی ریسرچ پر محنت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے-

آلا قاری مکہ مکرمہ کی ام القری یونیورسٹی کی طالبہ ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

سعودی شہری سائنس کے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کا سر بلند کررہے ہیں- دنیا کے اہم سائنسی ادارے سعودی سکالرز کی منفرد ریسرچ ، منفرد کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگے ہیں- 
ڈاکٹر آلا قاری نے کہا کہ اگر انہیں اعلی قیادت کی سرپرستی نہ حاصل ہوئی ہوتی تو اور ام القری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ڈینٹسٹ نے ان کی سرپرستی نہ کی ہوتی تو  وہ یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکتی تھیں-
ام القری یونیورسٹی کے ڈینٹل فیکلٹی کی جانب سے  ٹویٹر اکاؤنٹ پر ڈاکٹر آلا قاری کو مذکورہ اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور بوسٹن یونیورسٹی سے  پی ایچ ڈی اور فیلو شپ حاصل کرکے وطن واپسی پر انہیں خوش آمدید کہا- 

شیئر: