Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں بارش، مکہ اور مدینہ ریجن میں گرد آلود ہوائیں  

باحہ ریجن میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب کے علاقے جازان میں جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجن  گرد آلود ہواوں کی زد میں ہے۔  
باحہ ریجن میں بھی جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔ اس سے قبل گرد آلود  ہوائیں چلنے کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق باحہ شہر، ریجن کی چار کمشنریوں العقیق، الحجرۃ، بللجرشی اور المندق میں شام چھ بجے تک بارش ہوتی رہی۔ آس پاس کے علاقے بھی بارش سے متاثر ہوئے۔  

 مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقے ابر آلود رہے(فائل فوٹو ایس پی اے)

 جازان ریجن کی سات کمشنریوں  الحرث اور الدایر بنی مالک، الریث، العیدان، فیفا، الطوال، فرسان اور جازان شہر میں پہلے گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ر بارش سے گرد چھٹ گئی اور بارش کا سلسلہ شام چھ بجے تک جاری رہا۔ 
ایس پی اے کے مطابق جمعے کی شام کو مملکت کے مغربی اور جنوب مغربی بالائی علاقے ابر آلود رہے جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں میں گرد آلود ہواؤں نے حد نظر محدود کردی۔
موسمی رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں شمال مغرب سے جنوب مغرب کی طرف 45 کلو میٹر تک فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جنوبی علاقوں میں ہواؤں کی رفتار  45 کلو میٹر تک ہے۔ سمندر میں ڈھائی میٹر تک اونچی لہریں اٹھ رہی ہیں۔

شیئر: