Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈالر پھیلانے والا گروہ کیسے پکڑا گیا؟

گروہ کے قبضے سے 5لاکھ جعلی ڈالر برآمد ہوئے۔فائل فوٹو: عرب نیوز
ریاض پولیس نے جعلی ڈالر تیار کرکے مارکیٹ میں پھیلانے والے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
 وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی سنیپ اکاﺅنٹ پر جاری وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار تین افراد پر مشتمل ایک گروہ کو گرفتار کررہے ہیں۔ ان کے قبضے سے 5لاکھ جعلی ڈالر برآمد ہوئے۔
اخبار 24کے مطابق جعلی ڈالر تیار کرکے سعودی مارکیٹ میں پھیلانے والے گروہ کی گرفتاری اپنی نوعیت کا اہم واقعہ ہے۔ سیکیورٹی اہلکار کئی روز سے گروہ پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ 

حائل پولیس نے دو لاکھ جعلی ریال مارکیٹ میں پھیلانے والے دو  شہریو ں کو گرفتار کیا ہے۔ فائل فوٹو: عاجل

گروہ کے افراد جعلی ڈالروں کا سودا کررہے تھے ۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیے سودے کے لیے بات چیت کی ۔
 دریں اثناءحائل پولیس نے دو لاکھ جعلی ریال مارکیٹ میں پھیلانے والے دو سعودی شہریو ں کو گرفتار کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق حائل پولیس کے ترجمان سامی بن فہید الشمری نے بتایا کہ رپورٹ ملی تھی کہ مقامی شہری جعلی ریال بناکر مارکیٹ میں پھیلا رہے ہیں۔ فوراً ہی ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی۔
 گرفتار ہونےوالے والوں میں ایک عمر کے چوتھے اور دوسرا عمر کے پانچویں عشرے میں ہے۔ دونوں کے بارے میں ا س بات کے شواہد تھے کہ ان کے پاس جعلی کرنسی ہے۔ ان کے قبضے سے دو لاکھ جعلی ریال برآمد ہوئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

شیئر: