Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے نئے کیسز 400 سے زیادہ

نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں منگل کو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 400 سے زیادہ  مریض سامنے آئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 73 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق منگل 3 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 473 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار510 ہو گئی ہے۔‘

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 افراد صحت یاب ہوئے ہیں(فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 481 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 153 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 19 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 456 ہو چکی ہے۔‘
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 7 ہزار 901 رہ گئی ہے جن میں سے 749 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
 بیان میں کہا گیا کہ مکہ 45، ریاض 40، جدہ 37، ینبع 26، حائل 18، خمیس مشیط 17، الھفوف 13، المبرز 11، بریدہ 11،ابہا 10 اوردمام میں 9 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 16 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 11 شہروں میں 2، 2 اور 12 شہروں میں 3, 3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: