Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی کورونا ویکسین سعودی گرین سگنل کی منتظر

چینی کورونا ویکسین ’سینوویک‘  سعودی گرین سگنل کی منتظر ہے۔ کلینیکل ٹرائل کےتیسرے مرحلےسے گزرنے کے بعد سعودی مریضوں کو دی جائے گی تاہم اس کے لیے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظوری درکار ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کنگ عبداللہ انٹرنیشنل میڈیکل ریسرچ سینٹر ( کے اے ایم آر سی ) نے چینی سینوویک بائیو ٹیک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت 7 ہزار ہیلتھ ورکرز کے لیے کورونا ویکسین وصول کی جائے گی۔
ویکسین کنگ عبداللہ سینٹر برائے نیشنل گارڈ میں کلینیکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے سے گزر چکی ہے۔
ریاض کی ریجنل لیبارٹری میں ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ عارف العامری نے کہا کہ’ جن لوگوں پر ویکسین کا ٹرائل ہوا ان میں بخار یا ہلکے درد شقیقہ کے سوا کوئی صحت کی پیچیدگی یا الرجی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور یہ کسی بھی وائرس سے بچاو کی ویکسن کے استعمال میں معمول کی بات ہے‘۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 880 ہوگئی ہے جبکہ 3 لاکھ 33 ہزار 409 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

شیئر: