Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں 345 ملین ریال کی لاگت سے نئی سڑکیں

کنگ سعود روڈ کی تجدید کی جا رہی ہے۔(فوٹو اخار 24)
جدہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ شہر کے شمالی اور جنوبی محلوں میں ایک لاکھ کلو میٹر سے زیادہ طویل سڑکوں کی تعمیر یا ان کی اصلاح ومرمت کی گئی ہے جبکہ شہر میں مختلف مقامات پر27 ہزار بجلی کے کھمبے نصب کرائے گئے ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق جدہ میونپلٹی میں پلوں اور سڑکوں کے ادارے ڈائریکٹرجنرل صالح البخاری نے کہا ہے کہ جدہ میں 345 ملین ریال کی لاگت سے نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں۔ ان میں سے پانچ سڑکوں کی استر کاری ہو رہی ہے۔ روشنی کا انتظام کا جا رہا ہے اور فٹ پاتھ تیار کیے جا رہے ہیں۔

شمالی ابحر کے محلوں میں چار سڑکوں کی استر کاری ہو رہی ہے۔(فوٹو اخبار24)

البخاری نے بتایا کہ جنوبی جدہ کے السنابل محلے میں امیرہ البندری الفیصل سٹریٹ کو کشادہ کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد ٹریفک کا مسئلہ حل کرنا ہے۔ اس سڑک پر دو سو بجلی کے کھمبے نصب کیے جا رہے ہیں۔
شمالی ابحر کےمحلوں میں چار سڑکوں کی استر کاری ہو رہی ہے۔ کنگ سعود روڈ کی تجدید کی جا رہی ہے۔ اس کی اہمیت یہ  ہےک ہیہ شمالی ابحر کے متعدد محلوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

شیئر: