Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ساھر کیمرے توڑنے والے تین نوجوان گرفتار

سزا دلانے کے لیے پبلک پرسیکوشن کے حوالے کردیا گیا۔(فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ میں پولیس نے القنفذہ کمشنری کی ایک شاہرہ پر نصب ساھر کیمرے توڑنے والے  تین مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطاق پولیس ترجمان محمد الغامدی نے بتایا کہ محکمہ ٹریفک شاہراہوں پر حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کو روکنے کےلیے جگہ جگہ ایسے کیمرے نصب کرائے ہوئے ہے جو خود کار نظام کے تحت مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے گاڑی چلانے والوں کا ریکارڈ محکمہ کو بھیج دیتے ہیں۔
کیمروں کی تنصیب کا بنیادی مقصد ٹریفک حادثات روکنا بھی ہے جس کی وجہ سے بھاری جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔
ترجان نے کہا کہ بعض نوجوان ان کیمروں کو دشمن سمجھ کر توڑ دیتے ہیں۔
بیان  میں ترجمان کا کہنا تھا کہ ساھر کیمروں کو توڑنے والے تینوں سعودی ہیں۔ انہیں شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا۔ قانون کے تحت سزا دلانے کے لیے پبلک پرسیکوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: