Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 426 نئے کیسز، 15 اموات

ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 7 ہزار 871 رہ گئی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں بدھ کو کورونا وائرس کے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 400 سے زیادہ  مریض سامنے آئے ہیں۔
’مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 7 ہزار 871 رہ گئی ہے جن میں سے 736 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کے مطابق بدھ 4 نومبر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 426 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار936 ہو گئی ہے۔‘

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 48 ہزار936 ہو گئی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 441 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اب تک 3 لاکھ 35 ہزار 594 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ روز کورونا سے 15 افراد ہلاک ہوئے۔ اس طرح ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 471 ہو چکی ہے۔‘
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد مدینہ میں رہی جہاں 72 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
 بیان میں کہا گیا کہ ریاض 53، ینبع 36، مکہ مکرمہ 28، حائل 22، دمام 20، الھفوف 16، خمیس مشیط 12، جدہ 11،خلیص 7 اور عر عر میں 7 کیسز کا پتا چلا ہے۔

وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

حالیہ اعداد و شمار کے مطابق 24 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک، ایک، 17 شہروں میں 2، 2 اور 6 شہروں میں 3, 3 جبکہ 4 شہروں میں 4،4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں متعدی امراض سے بچاؤ اور وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
 وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کیسز میں مسلسل کمی آرہی ہے اور ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔‘
ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا کے کیسز میں کمی کے حوالے سے اب تک تمام اشارے امید افزا ہیں۔

شیئر: