Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین: کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت

 ہیلتھ فرنٹ لائن ورکرز سے اس کی شروعات ہوگی۔
بحرینی وزیر صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔
 ہیلتھ فرنٹ لائن ورکرز سے اس کی شروعات ہوگی۔
بحرینی خبر رساں ادارے کے مطابق بحرین کی وزارت صحت نے کورونا کی جو ویکسین استعمال کرنے کی اجازت د ی ہے بحرین،اردن اور مصر تین ملکوں میں اس پر تجربے کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے والا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بحرینی وزیر صحت نے بتایا کہ  کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی گئی ہے۔ یہ ویکسین کورونا کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کرنے والے عملے کو خطرات سے بچانے کے جذبے سے دی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کا پہلا اور دوسرا مرحلہ کامیاب رہا ہے۔ تجربات کے نتائج  سے ویکسین موثر اور محفوظ ثابت ہوئی ہے۔ اس کے استعمال سے کوئی پیچیدگی نہیں ہوئی جبکہ کلینیکل ٹرائل کا تیسرا مرحلہ بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کا حوصلہ امارات کی وجہ سے ملا جس نے ستمبر میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن پر ہیلتھ ورکرز کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
بحرین نے ویکسین کے استعمال کا فیصلہ امارات سے یکجہتی پیدا کر کے کیا ہے۔
 

شیئر: