Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کا چینی زبان سکھانے کے لیے معاہدہ

چین معروف یونیورسٹی اس میں تعاون کرے گی۔( فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ نے سکولوں اور جامعات میں چینی زبان سکھانے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی نے چین کی معروف یونیورسٹی مینزو کے ساتھ چینی زبان سکھانے کے سلسلے میں تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔ چینی یونیورسٹی اس میں تعاون کرے گی۔
معاہدے کا مقصد چین  کے روڈ اینڈ بیلٹ پرواگرام کو تقویت پہنچانا اور تعلیمی سکیمو ں کے حوالے سے چینی زبان سکھانے میں تعاون، طلبہ کے لیے سکالر شپ کا اجرا اور سٹڈیز اینڈ ریسرچ پروگرام کی سرپرستی ہے۔

Caption

اس سے قبل جدہ یونیورسٹی نے تدریس، ریسرچ اور علمی تحقیقات کی دوسری زبان چینی مقرر کرے کا فیصلہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ  چین کے ساتھ سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور تمام سطحوں پر اسٹراٹیجک شراکت کو گہرا کرنے کے لیے چینی زبان سعودی نصاب تعلیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 

شیئر: