Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجٹ: 2025 کی تیسری سہ ماہی میں آمدنی 269 ارب ریال، خسارہ 88 ارب ریال

رواں برس اخرجات 1.01 ٹریلین  ریال سے تجاوز کرگئے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت خزانہ نے مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی میں بجٹ کارکردگی کے حقیقی نتائج کا اعلان کیا ہے۔
تیسری سہ ماہی کے دوران 269.9 بلین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی، اخراجات 358.9 ارب جبکہ بجٹ خسارہ 88.5 ارب ریال رہا۔
 وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ تیل آمدنی 150.8 ارب ریال رہی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21 فیصد کم تھی جبکہ تیل ماسوا آمدنی میں ایک فیصد اضافے کے ساتھ 119 ارب ریال رہی جو گزشتہ برس میں 118.3 ارب ریال تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق رواں برس میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران آمدنی میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 835 ارب ریال رہی۔
رواں برس اخرجات 1.01 ٹریلین  ریال سے تجاوز کرگئے اور خسارہ 182 بلین ریال کا رہا۔
رواں برس تیل ذرائع کی آمدنی گزشتہ نو ماہ کے دوران 452.4 ارب ریال رہی جو سال 2024 کے اسی عرصے کے دوران 585.8 ارب ریال تھی جبکہ نان آئل ریونیو میں 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 383 ارب ریال رہی جبکہ گزشتہ برس کے نو ماہ کے دوران یہ رقم 370 ارب ریال تھی۔
سالِ رواں کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک مختلف شعبوں میں اخراجات کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا کہ 222 ارب ریال صحت اور سماجی ترقی کی مد میں خرچ ہوئے۔
جبکہ 173 ارب عسکری شعبے میں اور 164.5 ارب ریال جنرل اخراجات، تعلیم پر 157 ارب ریال کے اخراجات ہوئے، بلدیاتی خدمات کی مد میں 67 ارب ریال اور ٹرانسپورٹ کی بنیادی تیاریوں رپ 27.4 ارب ریال خرچ کیے گئے۔

 

شیئر: