Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی نورہ یونیورسٹی میں چینی زبان کی تعلیم

چینی لینگویجز فار بزنس ڈپلومہ پروگرام کرایا  جائے گا(فوٹو، العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں پہلی سرکاری گرلز یونیورسٹی امیرہ نورۃ میں چینی زبان کا کورس کرایا جائے گا- بیجنگ لینگویجز یونیورسٹی اور شہزادی نورۃ یونیورسٹی نے اس حوالے سے معاہدہ کیاہے جس میں  طے کیا گیا ہے کہ ریاض میں چینی لینگویجز فار بزنس ڈپلومہ پروگرام کرایا  جائے گا-
اس طرح امیرہ نورۃ یونیورسٹی اپنے نصاب میں چینی زبان کی تعلیم کا مضمون شامل کرنے والی پہلی سعودی یونیورسٹی بن گئی-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے امیرہ نورۃ یونیورسٹی کی چیئرپرسن پروفیسرڈاکٹر ایناس العیسی اور بیجنگ یونیورسٹی کی جانب سے چیئرمین ڈاکٹر لی لیو نے آن لائن پروگرام تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے-

طالبات کو مختلف علوم  سیکھنے کے مواقع مہیا کیے جائیں گے(فوٹو، العربیہ)

شہزادی نورۃ گرلز یونیورسٹی اور بیجنگ لینگویجز یونیورسٹی  دونوں ملکوں کےدرمیان تعلیمی  ثقافت کے تبادلے کو فروغ دیں گی- 
بیجنگ یونیورسٹی، شہزادی نورۃ یونیورسٹی کی طالبات کو مختلف علوم سیکھنے کے مواقع مہیا کرے گی-
معاہدے کی تقریب میں چین میں سعودی سفارتخانے  کے کلچرل اتاشی ڈاکٹر فہد الشریف، سیکریٹری تعلیم برائے عالمی تعاون ڈاکٹر صالح القسومی اور بیجنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر گانگ ڈوجون شریک ہوئے-

آن لائن  تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے (فوٹو، العربیہ نیٹ)

امیرہ نورۃ یونیورسٹی کی ٹیم میں سیکریٹری برائے تعلیمی امور ڈاکٹرنوال الرشید، سیکریٹری اکیڈمی امور ڈاکٹر اعمال الھبدان، سماجی خدمات کی ڈین ڈاکٹر لطیفہ آل فریان اور سٹراٹیجک شراکت ادارے کی انچارج ڈاکٹر ھدیل االصالح شامل تھیں-
 

شیئر: