Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کا ایک اور حملہ ناکام، ڈرون تباہ

ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا ۔(فوٹو سبق)
عرب اتحاد برائے یمن نے حوثیوں کا ایک اور ڈرون حملہ ناکام بنایا ہے۔ ڈرون کو مار گرایا گیا۔
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ’سعودی عرب پر حملہ آور حوثی دہشت گردوں کا بارودی ڈرون ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا گیا ہے‘۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کرنل المالکی کا کہنا تھا کہ’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گرد منظم طریقے سے جان بوجھ کر سعودی عرب کے جنوبی علاقوں کے شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
المالکی نے مزید کہا’ عرب اتحاد حوثیوں کے ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملوں کے سد باب کے لیے انتطامات کیے ہوئے ہے‘۔
علاوہ ازیں حوثیوں کے حملوں کی استعداد کو ختم کرنے کی سکیموں پر بھی عمل کیا جا رہا ہے۔

شیئر: