Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی طرف سے ڈرون حملے کی مذمت

پاکستان نے اس قسم کے حملوں کو فوری روکنے پر زوردیا ہے۔( فائل فوٹو)
پاکستان نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ ڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ 
وزارت خارجہ کے ترجمان نےجمعے کو ایک بیان میں پاکستان کی طرف سے حملہ آور ڈرون کو کامیابی سے راستے ہی میں روکنے کی ستائش کی جس سے بے گناہ جانوں کے نقصان سے بچایا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ’ پاکستان اس قسم کے حملوں کو فوری روکنے پر زوردیتا ہے‘۔
’پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی اورعلاقائی استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کی صورت میں اپنی مکمل حمایت اوریکجہتی کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے‘۔

شیئر: