Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زمزم کے انسانی جلد اور بالوں کے لیے فوائد

زمزم براہ راست جلد کی بہتری میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے: فائل فوٹو فری پکس
مکہ میں زمزم کے کنویں کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور اس سے گیارہ سے ساڑھے اٹھارہ لیٹر پانی فی سیکنڈ نکلتا ہے۔
سیدتی میگزین کے مطابق زمزم کا پانی بے شمار فوائد کا حامل ہے اس سے انسانی جسم کے مختلف خلیات، جلد اور بال مضبوط ہوتے ہیں۔

ذیل میں ہم زمزم کے انسانی جلد کے لیے فوائد بیان کرتے ہیں:

1- عام پانی کے مقابلے میں زمزم میں سوڈیم اور آرسنک  جیسے عناصر کی مقدار کم ہوتی ہے، یہ عناصر انسانی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
2- زمزم کے پانی کے زیادہ استعمال سے  جلد میں ترو تازگی اور  خوبصورتی آتی ہے۔
3- زمزم براہ راست جلد کی بہتری میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور جلد کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
4- جلد کے علاج مثلا کالے دھبوں اور دیگر بیماریوں کے لیے مختلف ادوایات تیار کرتے وقت زمزم کا استعمال اس کی کارکردگی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

زمزم کے پانی کے زیادہ استعمال سے  جلد میں ترو تازگی اور  خوبصورتی آتی ہے: فائل فوٹو

5- زمزم کو جلد کی دیگر بیماریوں جیسے چہرے پر نشانات اور چکناہٹ پن وغیرہ سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا  جا سکتا ہے۔
6- نوجوانوں کو چہرے پر کیل مہا وغیرہ نکلنے کی صورت میں زمزم سے مستقل چہرہ دھونے سے  اس مسئلے نجات مل سکتی ہے۔
7- زمزم کے پانی میں موجود عناصر انسانی جلد میں کولیجن بڑھانے میں مدد دیتے ہیں جس سے جلد سے جھریاں وغیرہ ختم ہو جاتی ہیں اور جلد عمر رسیدہ نہیں لگتی۔
8- حساس اور نازک جلد کا علاج بھی زمزم سے کیا جا سکتا ہے، ایسی حساس جلد جس کا دیگر دواؤں سے علاج مشکل ہو۔
9- زمزم میں وٹامن کی مقدار عام پانی سے زیادہ ہوتی ہے جو جلد تروتازہ رکھنے میں مدد دیتی ہے۔
10- ٹھنڈے زمزم کے پانی  کو روزانہ جلد صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، اسے فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کرلیا جائے اور روئی کے اوپر لگا کر جلد صاف کرنے کے لیے استعمال کریں، یہ جلد پر لگی ہوئی مختلف نجاستوں کو دھو دیتا ہے اور جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔

شیئر: