Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئسولیشن کے بعد 89 انڈونیشی زائرین کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت

انڈونیشی زائرین بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے دوسرے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں ( فوٹو: ٹوئٹر)
آئسولیشن کی مدت گزارنے کے بعد 89 انڈونیشی زائرین نے عمرہ ادا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عمرہ ادا کرنے والے انڈونیشی زائرین بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے دوسرے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’مکمل ایس او پیز اور سلامتی کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے انڈونیشی زائرین کے دوسرے گروپ نے عمرہ مناسک کی ادائیگی مکمل کی ہے‘۔
’بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کے استقبال اور انہیں محفوظ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے انتظامیہ نے تدابیر مکمل کر رکھی ہیں‘۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سے عمرہ زائرین کی آمد گذشتہ اتوار سے ہوئی ہے۔ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو مکہ پہنچ کر پہلے ہوٹل آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔
عمرے کی اجازت کے تیسرے مرحلے میں روزانہ 20 ہزار افراد کو عمرہ جبکہ 60 ہزار افراد کو مسجد الحرام میں نماز کی اجازت دی جاتی ہے۔

شیئر: