Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتمرنا ایپ کے ذریعے 20 لاکھ اجازت نامے

اجازت نامے کے لیےاعتمرنا ایپ پر مطلوبہ معلومات درج کی جائیں( فوٹو سبق)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے اندراج کرانے والوں کی تعداد بیس لاکھ کے قریب ہوگئی۔ انہیں عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔
عاجل ویب  کے مطابق وزارت نے ایک بیا ن میں کہا کہ مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ روضہ اطہر پر حاضری کے خواہشمندوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب ہے۔
 روضہ شریفہ میں نمازکےلیے 83 ہزار اجازت نامے جاری کیے جاچکے۔

اعتمرنا ایپ سمارٹ ٹیوائسز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔(فوٹو سبق)

سبق ویب کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ سمارٹ ٹیوائسز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔
جو لوگ عمرہ مسجد الحرام اور رو ضہ شریفہ میں نماز کے لیے اندراج کرنا چاہتے ہوں وہ اعتمرنا ایپ ڈاون لوڈ  کرکے مطلوبہ معلومات درج کریں اور پھرعمرہ، مسجد الحرام یا روضہ شریفہ میں نماز کے لیے ممکنہ وقت کا انتخاب کریں۔
تمام مراحل مکمل کیے جانے کی صورت میں انہیں اجازات نامہ مل جائے گا۔

شیئر: