Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جی 20 وزرائے خزانہ کا اجلاس جمعے کو

قرضہ امور سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(فوٹو ٹوئٹر)
جی 20 میں شامل وزرائے خزانہ کا اجلاس جمعے کو سعودی عرب کی صدارت میں ہوگا۔
قرضہ امور سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکو ں کے گورنرز اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ایجنڈے پر متعدد موضوعات ہوں گے۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے غریب ترین ممالک کی مدد سکیم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
سعودی وزیر خزنہ محمد الجدعان اور سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی کے گورنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
جی 20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینکوں کے گورنرز نے 14 اکتوبر کے اجلاس میں  کورونا  وبا کے دوران عالمی معیشت کی مدد سے متعلق حکمت عملی میں تبدیلیوں کی توثیق کردی تھی۔
اس حوالے سے وزرائے خزانہ نے فیصلہ کیا تھا کہ غریب ترین ممالک کی قرضہ سکیم مزید چھ ماہ کے لیے معطل کردی گئی ہے۔
یہ بھی طے کیا گیا کہ 2021 کے موسم بہار میں عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک مالیاتی و اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور مزید چھ ماہ کی توسیع کے حوالے سے قرارداد منظور کریں گے۔
کوڈ 19 کے حجم  اور قرضوں سے پیدا ہونے والے مختلف مسائل، کم آمدنی والے ملکوں  کے یہاں مستقبل میں معاشی انحطاط کے پیش نظر قرضوں کا معاملہ مختلف صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ تمام ممالک کی صورتحال ایک جیسی نہیس ہوگی۔ تمام کا کیس الگ الگ دیکھا جائے گا۔
وزرائے خزانہ نے اپنے آخری اجلاس میں ایک اصولی فیصلہ یہ کیا تھا کہ 13 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں اس مسئلے پر بحث کی جائے گی۔

شیئر: