Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاپی رائٹ ادارہ تنظیمی طور پر کابینہ کے تحت کرنے کا فیصلہ

’شاہی فرمان کے مطابق وزیر مملکت محمد بن عبد الملک آل الشیخ اس کے سربراہ ہوں گے‘ ( فوٹو: الشرق الاوسط)
سعودی اتھارٹی برائے کاپی رائٹ کو تنظیمی طور پر کابینہ کے تحت کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ وزیر مملکت محمد بن عبد الملک آل الشیخ اس کے سربراہ ہوں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت فیصلہ کیا گیا جس کا مقصد ادارے کو مزید تقویت فراہم کرنا ہے۔
ادارے کو کابینہ کے تحت کرنے پر کاپی رائٹ کے سی ای او ڈاکٹر عبد العزیز السویلم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’تاسیس کے بعد سے لے آج تک ادارے نے کاپی رائٹ کے حوالے سے کئی اہم کارنامے انجام دیئے ہیں‘۔
’ادارے کی کوششوں سے معاشرے میں کاپی رائٹ کی اہمیت اور اس کے حقوق اجاگر کیے گیے ہیں‘۔
واضح رہے کہ سعودی اتھارٹی برائے کاپی رائٹ کا قیام 30 ماہ قبل ہوا تھا، یہ تنظیمی طور پر وزیر تجارت کے ماتحت رہا ہے۔
 

شیئر: