Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے سعودی امدادی پیکیج

امدادی راشن کے 7 ہزار پیکٹ ہیں جن کا مجموعی وزن 287 ٹن ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کنگ سلمان ہیومنیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے  سندھ میں غریب خاندانوں کے لیے امدادی سامان تقسیم کیا گیا ہے۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ میں خصوصی امدادی پیکج  میں کھانے اور روزمرہ استعمال کے امدادی راشن کے 7 ہزار پیکٹ ہیں جن کا مجموعی وزن 287 ٹن ہے۔

 امدادی پیکج شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی  نےاسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران کنگ سلمان ہیومنیٹری ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے  یہ امدادی پیکج حوالے کیا۔
اس تقریب میں پاکستان نیشنل نیچرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے نمائندے محمد ادریس محسود اور پاکستان میں کے ایس ریلیف سنٹر کے ڈائریکٹر  ڈاکٹر خالد الثانی میں موجود تھے۔

دوست ممالک کے عوام کو بحران اور پریشانی کے وقت امداد فراہم کی جاتی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سعودی سفیر نواف المالکی نے بتایا  ہے کہ  یہ امدادی پیکج سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے مطابق  ہے۔
یہ امداد شدید بارشوں ، سیلاب اور کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ کے سات اضلاع میں 42 ہزار  افراد میں امدادی راشن کے پیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔
 
اس موقع پر محمد ادریس محسود  نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے سعودی عرب کی طرف سےمستقل حمایت اور ا مداد پر   شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا  شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے راشن کی تقسیم کا امدادی منصوبہ مختلف برادر اور دوست ممالک اور وہاں کے عوام کو بحران اور پریشانی کے وقت فراہم کی جانے والی امداد کا حصہ ہے۔
 

شیئر: