Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ

جازان کا شمالی علاقہ جزوی طور پر ٹدل دل سے متاثر ہوا تھا۔( فوٹو عاجل)
 سعودی وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے کہا ہے کہ سعودی عرب صحرائی ٹڈی دل کے حملے سے محفوظ ہو گیا ہے۔ یمن سے آنے والے ٹڈی دل پر قابو پا لیا گیا۔
جازان کا شمالی علاقہ جزوی طور پر ٹدل دل سے متاثر ہوا تھا تاہم اکتوبر تک سارے علاقے کو ٹڈی دل سے صاف کردیا گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت نے بتایا کہ وزارت کی ٹیمیں اب بھی چوکس ہیں۔ ٹڈی دل کی کسی بھی متوقع یلغار پر نظر ہے اوران کی بیخ کنی کے لیے پور ی طرح سے تیار ہیں۔

عسیر ریجن میں باقی ماندہ ٹڈی دل صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔(فوٹو عاجل)

وزارت نے خبر دار کیا کہ سوڈان، اریٹریا، ایتھوپیا اور یمن میں ٹڈی دل سے صورتحال دھماکہ خیز بنی ہوئی ہے۔ سعودی عرب کو املج اور جازان نیزعسیر کے پہاڑی علاقوں کی طرف سے ٹڈی دل کے خطرات لاحق ہیں۔ موسم سرما میں حملہ متوقع ہے۔
ان دنوں ہم موسم گرما اور موسم سرما کے عبوری مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ آج ٹڈی دل ایسے علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جہاں موسم معتدل ہے اور بارش ہو رہی ہے۔
وزارت نے کہا کہ فیلڈ ٹیموں نے قنفذہ اور محائل عسیر کے بڑے علاقے میں ٹڈی دل کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ عسیر ریجن میں باقی ماندہ ٹڈی دل کے صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

شیئر: