Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں گاڑیوں کے شو روم عکیشیہ منتقل کرنے کا منصوبہ

’عکیشیہ میں نئی موٹر سٹی قائم کی گئی ہے، یہ 45 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شہر بھر میں گاڑیوں کے شوروم کو عکیشیہ منتقل کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میونسپلٹی کے ترجمان رعد الشریف نے کہا ہے کہ ’العکیشیہ میں نئی موٹر سٹی قائم کی گئی ہے‘۔
’گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے گزشتہ ماہ اس کا افتتاح کیا تھا۔ یہ 45 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ بڑے رقبے میں قائم کی گئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’العکیشیہ موٹر سٹی میں گاڑیوں سے تعلق رکھنے والے مختلف کاروبارایک جگہ اکٹھے کرنے کا منصوبہ ہے‘۔
’یہاں  گاڑیوں کی ایجنسیاں، شو روم، ورکشاپ، نیلام گھر (حراج)، ٹرانسپورٹ کمپنیوں، رینٹ اے کار کمپنیوں کے دفاتر، فاضل پرزوں کی دکانیں، پرانی گاڑیوں سے نکالے گئے پرزوں کی دکانیں (تشلیح) اور لیبر ولیج سمیت مختلف خدمات مہیا ہیں‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سب سے پہلے العابدیہ علاقے میں واقع گاڑیوں کے شورومز کو عکیشیہ منتقل کیا جائے گا‘۔
’بعد ازاں شہر کے دوسرے علاقوں میں گاڑیوں سے متعلق ہر کاروبار کو وہاں منتقل کیا جائے گا‘۔

شیئر: