Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شادی سے انکار پر سسرالیوں نے بیوہ کی ناک، زبان کاٹ دی

پولیس شریک ملزم کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے (فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
انڈین ریاست راجھستان کے جیسلمیر کے علاقے میں ایک 28 سالہ بیوہ کے سسرال والوں نے ایک رشتہ دار سے شادی سے انکار کرنے پر مبینہ طور پر خاتون کی زبان اور ناک کاٹ ڈالی۔
ہندوستان ٹائمز نے مقامی پولیس افسر کانتا سنگھ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ شریک ملزم کی تلاش جاری ہے۔
تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چھ سال قبل ہونے والی شادی کے بعد ایک برس پہلے بیوہ ہوئی تھی۔
اس کی نند چاہتی تھی کہ خاتون ان کے ایک رشتہ دار سے شادی کر لے۔
متاثرہ خاتون کے بھائی کے مطابق ان کی بہن نے شادی کا خیال مسترد کر دیا تھا۔ جس کے بعد ان کی نند گھر آئی اور بہن پر حملہ کیا۔
بھائی کے مطابق ’انہوں نے زبان اور ناک کاٹ ڈالی اور تشدد سے دایاں بازو بھی توڑ ڈالا۔ ہماری والدہ نے اپنی بیٹی کو بچانے کی کوشش کی تو وہ بھی حملے میں زخمی ہوئیں۔‘

شیئر: