Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب نے بہترین حکمت عملی سے کورونا کے اثرات پر قابو پا لیا‘

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے سی ای او  ڈاکٹر ہشام الجضعی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے اپنی بہترین حکمت عملی اور اداروں کی محنت سے  کورونا جیسی مہلک وبا کے اثرات پر قابو پا لیا ہے۔
انہوں نے صحت کے شعبے میں پائیدار پیداوار سے متعلق عالمی فورم جس کی میزبانی سعودی عرب اور انتظام اتھارٹی کے پاس تھی، کے بارے میں کہا کہ ان کی کوششوں سے سعودی عرب دنیا کے کورونا وائرس سے معاشی طور پر نمٹنے والے دس بڑے ممالک میں شامل ہے۔
’چنانچہ 2020 کے آخر تک یہ سب سے کم متاثرہ ممالک میں شامل ہوگا۔‘
ان کے مطابق شواہد اور دلائل سے ثابت ہوا ہے کہ سعودی عرب انسانیت کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کو ہماری اہمیت کا احساس ہو رہا ہے۔

شیئر: