Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں تفتیشی کارروائیاں، متعدد غیر ملکی گرفتار

اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تارکین کو ڈی پورٹ کیاجائےگا(فوٹو، ٹوئٹر)
جازان ریجن میں  تفتیشی مہم کے دوران  اقامہ قوانین اور دیگر خلاف ورزیوں پر متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق جازان ریجن کی سیکیورٹی فورس کے آپریشنل ڈائریکٹر کرنل فواز الدخیل نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے علاقے میں تفتیشی مہم کے دوران اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر انہیں ڈی پوٹیشن سینٹر کے حوالے کردیا۔

ملزمان کو متعلقہ تھانے کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، سبق نیوز )

کرنل فواز کا مزید کہنا تھا کہ ٹاسک فورس کی ٹیموں نے دوران تفتیش ایسے غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا جو مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔
گرفتار ملزمان کو ان پولیس اسٹیشنز کے حوالے کردیا گیا جہاں ان پر کیسز درج کیے گئے تھے ۔ 
گرفتار ہونے والے وہ غیر ملکی جو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے تھے ان سے تحقیقات کرنے کے بعد انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیاجائے گا۔

شیئر: